اپنے بچوں میں بیٹے سلمان فیصل کی اداکاری سب سے زیادہ پسند ہے، صباء فیصل

جمعہ 29 نومبر 2019 12:49

اپنے بچوں میں بیٹے سلمان فیصل کی اداکاری سب سے زیادہ پسند ہے، صباء فیصل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2019ء) اداکارہ صباء فیصل نے کہا ہے کہ بچوں میں سے بیٹے سلمان فیصل کی اداکاری سب سے زیادہ پسند ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کیریئر کا آغاز نیوز کاسٹنگ سے کیا جس میں والد نے بہت مدد کی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی زندگی کو ایک توازن کے ساتھ چلاتی ہوں اور ازدواجی زندگی میں کام کو لے کرکبھی کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پودوں کا بہت شوق تھا اور ایک اچھا خاصا بجٹ اس پر لگاتی تھی لیکن اب مصروفیات بڑھنے کی وجہ سے وقت نہیں ملتا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کپڑے خود ڈیزائن کرتی ہیں اور گھر کی تزیئن وآرائش بھی خود ہی کرتی ہیں،انہوں نے کہا وہ مہمانوں کی آمد پر بہت خوش ہوتی ہیں اور اگر گھر پر کام والاکوئی نہ ہو تو ان کی تواضع بھی خود کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :