چشتیاں، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چشتیاں نے روہی سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ کا فائنل جیت لیا

ہفتہ 30 نومبر 2019 19:28

چشتیاں، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چشتیاں نے روہی سپورٹس فیسٹیول میں ..
چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چشتیاں کی کرکٹ ٹیم نے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں روہی سپورٹس فیسٹیول کے دوران فائنل میچ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خانپور کی ٹیم کو شکست دیدی۔ چشتیاں کالج کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 192رنز بنائے جبکہ خانپور کالج کی ٹیم 125رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی کورکمانڈر بہاولپور،کمشنر بہاولپوراور ملک کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے چشتیاں کالج ٹیم کے کپتان اور پرنسپل چوہدری طارق مسعود عالم ،سپورٹس آفیسر پروفیسر زاہد حسین چوہدری کو 10لاکھ روپے کا چیک اور ٹرافی دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر محمد ابراہیم بھٹی،پروفیسر عبدالقیوم ،پروفیسر سیف الرحمن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :