سری لنکا میں شدید بارشوں سے 6 افراد ہلاک ، 5 ہزار متاثر

پیر 2 دسمبر 2019 12:58

سری لنکا میں شدید بارشوں سے 6 افراد ہلاک ، 5 ہزار متاثر
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) سری لنکا میں ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 5000 سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کے مطابق ملک بھر میںگزشتہ ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زیادہ متاثر ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ نقصان نوویرا ضلع میں ہوا جہاں 4 افراد ہلاک ہوئے اور120 سے زیادہ گھروں کو جزوی یا کلی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ ضلع بھر میں 6 سو سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہیے کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ملک بھر میں مذید بارش جبکہ شمالی اور جنوبی جزیروں پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔