ورلڈہیلتھ آرگنائیزیشن کی جانب سے خیبر تدریسی ہسپتال کو الٹراساونڈ مشین عطیہ دیا گیا

پیر 2 دسمبر 2019 21:48

ورلڈہیلتھ آرگنائیزیشن کی جانب سے خیبر تدریسی ہسپتال کو الٹراساونڈ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) خیبر تدریسی ہسپتال کو 170000مالیت کی الٹراساونڈ مشین عطیہ کے طور پر دی گئی۔ ڈبلیو ط ایچ ط او کے صوبائی ہیڈ ڈاکٹر سعید اکبر نے چیئر مین ریڈیالوجی ڈیپارٹمینٹ پروفیسر حنا گل کو ہسپتال ڈاریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی، میڈیکل ڈاریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد، سینئر میڈیا اینڈ پرٹوکال آفیسر فرہاد خان اور منیجر سپلائی چین علی وقاص کی موجودگی میں یہ الٹراساونڈ مشین پیش کی۔

(جاری ہے)

یہ مشین ایکسیڈینٹ اینڈ ایمر جنسی ڈیپارٹمینٹ میں مریضوں کے لیے استعمال کی جائیگی۔ ہسپتال ڈاریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی اور میڈیکل ڈاریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد نے فلاحی تنظیم ڈبلیو ط ایچ ط او کا ہسپتال کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا-ڈبلیو ط ایچ ط او اور خیبر تدریسی ہسپتال کا آپس میں گہرہ تعلق ہے اور ڈبلیو ط ایچ ط او نے ہسپتال کو ہمیشہ ضرورت پڑنے پر امداد فراہم کی ہے -

متعلقہ عنوان :