امریکہ اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر برازیل اور ارجنٹائن پر محصولات عائد کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 2 دسمبر 2019 23:04

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر برازیل اور ارجنٹائن پر محصولات عائد کرے گا۔ پیر کو اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برازیل اور ارجنٹینا بڑے پیمانے پر اپنی کرنسیوں پر تخفیف کر رہے ہیں جس سے امریکی کسانوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر مؤثر ہونے والے اسٹیل اور ایلومینیم کے نرخوں کو بحال کردوں گا جو ان ممالک سے امریکہ بھیجے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو سے بھی اسی طرح کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دوسرے ممالک کرنسیوں میں مزید کمی کرکے ہمارے مضبوط ڈالر کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ گزشتہ سال ٹرمپ نے اسٹیل پر 25 فیصد اور ایلومینیم پر 10 فیصد کے عالمی نرخوں کا اعلان کیا تھا لیکن مارچ میں ارجنٹائن اور برازیل سے ان اضافوںکو اٹھانے پر اتفاق کیا۔ صدر ٹرمپ نے ان نرخوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کہا کہ اس وقت سے امریکی منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود امریکی اسٹیل میں مجموعی طور پر روزگار کے مواقعوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور گزشتہ ماہ بھٹیوں کی پیداوار بھی رک گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :