ایبٹ آباد میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈائون

بدھ 4 دسمبر 2019 11:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر ضلع ایبٹ آباد میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈائون کے پہلے مرحلہ میں متعدد سوسائٹیوں کو کام سے روک دیا گیا ہے۔ تمام محکمہ جات کی این او سی ملنے تک کام بند رہے گا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں ایک سوسائٹی قانونی تقاضے پورے رکھنے پر درست قرار پائی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر کی صدارت میں ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کا ایک اجلاس ڈی پی او کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کا جائزہ لیا گیا۔ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاوہ تمام سوسائٹیز کے قانونی تقاضے پورے نہیں پائے گئے اور ان تمام سوسائٹیز کو موقع پر کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :