پولیو کیسز میں خطرناک حدتک اضافہ، سندھ میں ایک اور کیس سامنے آگیا

رواں برس مجموعی طور پر اب تک 94 پولیو کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں جو خطرناک شرح ہے

بدھ 4 دسمبر 2019 15:07

پولیو کیسز میں خطرناک حدتک اضافہ، سندھ میں ایک اور کیس سامنے آگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) سندھ سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں برس مجموعی طور پر اب تک 94 پولیو کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں جو خطرناک شرح ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں 9 ماہ کے حسنین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک سندھ سے 14 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ رواں برس ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد68ہوگئی ہے۔14 کیسز سندھ میں،7 بلوچستان اور5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔