سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں،ایرانی صدر

امریکا اور یورپ یمن میں امن نہیں چاہتے بلکہ ان کی توجہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے پر مرکوز ہے،گفتگو

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:28

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں،ایرانی صدر
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے دورہ تہران کے موقع پران سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو ملک کر امن واستحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر نے امریکا اور یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کیبجائے ایران کے اصولی مطالبات تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ یمن میں امن نہیں چاہتے بلکہ ان کی توجہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے پر مرکوز ہے۔قبل ازیں عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نمائوں نے علاقائی مسائل اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بن علوی نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات کی۔