وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی ہدایات پر ضلع کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ کلنجر میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:00

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی ہدایات پر ضلع کے دور افتادہ اور پسماندہ ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ کلنجر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں بجلی سے متعلق عوامی مسائل سنے گئے۔ کھلی کچہری میں محکمہ واپڈا کے ایس ای ہزاہ سرکل قاضی طاہر، ایکسین عاصم جان اور دیگر متعلقہ افسران نے محکمہ واپڈا اور بجلی سے متعلق عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کر کے پیسکو حکام کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمر ایوب خان کے سیکرٹری ساجد خان اور نعیم خان بھی موجود تھے۔ اہلیان علاقہ نے کھلی کچہری لگانے کے احکامات جاری کرنے پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مختلف عوامی مسائل کو حکام بالا کے نوٹس میں لانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر مختلف دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے اور شنوائی کیلئے کئی کئی حوالے تلاش کرنے پڑتے تھے تاہم وزیر توانائی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو عوام کے درمیان لا کر حق نمائندگی ادا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :