Live Updates

عمران خان نے ملکی کرکٹ کا حشر نشر کر دیا: جاوید میانداد وزیر اعظم پر برس پڑے

سرفراز کے ساتھ زیادتی ہوئی ،مصباح الحق کو ایک ساتھ تین عہدے دینا سمجھ سے باہر ہے: جاوید میانداد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 دسمبر 2019 14:22

عمران خان نے ملکی کرکٹ کا حشر نشر کر دیا: جاوید میانداد وزیر اعظم پر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 دسمبر2019ء) پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے موجودہ کرکٹ کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہی دیکھ لیں ،انہوں نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے۔ جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند کرنے سے ہماری کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا میں شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کپتان اظہر علی کو ٹھہرانا درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پوری ٹیم ہی صرف 70 سکور کرکے آﺅٹ ہوجائے تو اِس میں کپتان کیا کر سکتا ہے۔جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں، ان کو ٹیم سے نکال کر ان کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں، اور ان کی ٹیم میں واقعی جگہ بنتی ہے، سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔جاوید میانداد نے اپنی گفتگو کے آخر میں مصباح الحق کے عہدے پر بات کی اور کہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ تین عہدے دینا ان کی سمجھ سے باہر ہے، مختلف لوگوں کو عہدے دینے سے اچھے فیصلے سامنے آتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات