Live Updates

عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے عوام کو (ن) ، پی پی کی کرپشن کی وارداتوں سے آگاہی حاصل ہوئی ‘ مسرت چیمہ

احساس پروگرام سمیت دیگر منصوبے فلاحی ریاست کی جانب پیشرفت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:38

عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے عوام کو (ن) ، پی پی کی کرپشن کی وارداتوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے عوام کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کی وارداتوں سے آگاہی حاصل ہوئی ، موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے اور احساس پروگرام سمیت دیگر منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی صرف اس لئے پریشان ہیںکہ ابھی تک حکومت کا کرپشن کا کوئی سکینڈل کیوں سامنے نہیں آیا جبکہ ان کے ادوار میں 15ماہ میں قومی خزانے کو ہر طرف سے نقب لگائی جا چکی ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتیں او ران کے حواری سن لیں اب یہ دور کبھی واپس نہیں آئے گا بلکہ ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر واپس قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنے گا ۔ حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور معاشی طو رپر خوشحال اور آسودہ کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور اس کیلئے سب سے پہلے معیشت کو مضبوط کیا جارہا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات