حکومت کا 2 بار بیرون ملک جانے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ایف بی آر نے مالی سال 18۔2017 سے اب تک تسلسل کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:52

حکومت کا 2 بار بیرون ملک جانے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 دسمبر2019ء) حکومت نے سال میں دو بار سے زائد بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی تحقیقاتی اداے کے درمیان تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں آن لائن معلومات کے تبادلہ کے میکنزم پر اتفاق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے مالی سال 18۔2017  سے اب تک تسلسل کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستیاب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سال میں دو بار سے زیادہ بیرون ممالک جانے والے شہری مسلسل بیرون ممالک جانے والوں میں شمار کیے جائیں گے۔ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر چھ ماہ بعد بیرون ملک سفر کرنے واکوں کا ڈیٹا دے گی اور ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کے پروفائل تیار کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :