وفاقی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 23ملزمان گرفتار
ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:28
(جاری ہے)
تھانہ بنی گالہ پولیس نے تین شراب فروشوں نذیر مسیح ،محمد اخلاق اور نوید کو گرفتار کر کے 36بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین شراب فروشوں ریحان مسیح ،سلامت مسیح اور سرفراز اشرف کو گرفتار کر کے 130لیٹر شراب برآمد کر لی۔
تھانہ ترنول پولیس نے تین ملزمان زاہد خان،محمد سلیم اور نواب خان سے دو پسٹلز معہ ایمونشین اور پانچ کپی شراب برآمد کر لی۔ تھانہ رمنا پولیس نے ملزم محسن سلیم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ تھانہ نون پولیس نے دو ملزمان جہان زیب اور نعمت مسیح کو گرفتار کر کے ایک پسٹل معہ ایمونیشن اور 180بوتلیں شراب برآمدکرلی۔ تھانہ شمس کالونی پولیس نے ایک عورت سمیت دومنشیات فروشوں محمد ندیم اورعائشہ کو گرفتار کر کے 2463گرام چرس برآمد کر لی ۔ ملزمان یہ چرس پشاور سے سمگل کر کے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے،تھانہ سہالہ اور لوہی بھیر پولیس نے دو ملزمان برکت علی اور نعیم طارق سے ایک پسٹل معہ ایمونیشن اور 230گرام چرس برآمد کر لی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے تمام کارکردگی کو سراہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس مہم کو ضلع بھر بڑے پیمانے پر جاری رکھا جائے جب تک شہر سے منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے متعلق پولیس کو اطلاع کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف تادیبی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.