ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کے ہمراہ محمد علی جناح یونیورسٹی کا دورہ اور انتظامیہ سے ملاقات

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:38

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کے ہمراہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چئیرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کے ہمراہ محمد علی جناح یونیورسٹی کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیہ ضلع وسطی اور یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے پر تبادل خیال کیا گیا۔

اس دوران ورچوئل یونیورسٹی کی بحالی سے متعلق امور پر بھی مثبت گفتگو کی گئی جبکہ نوجوانوں بالخصوص طلبا کو آء ٹی کی سطح پر قرضے فراہم کرنے پر بھی غورکیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ بلدیاتی نظام کے نقائص اور نئے بلدیاتی نظام کے قوانین و ضوابط پر تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات میں بلدیہ ضلع وسطی اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے درمیان طلبا و نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلدیہ وسطی کی بالخصوص شعبہ تعلیم سے متعلق اقدامات پر اطمینان اور مسرت کا اظہارکرتے ہوئے وزارت آء ٹی کی تحت بھرپور سرپرستی جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ قبل ازیں منتظمین جامعہ نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو خوش آمدید کہا اور جامعہ کی مختلف سرگرمیوں اور اعزازات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔