موسم سرما کی شدت کے ساتھ ہی کلرسیداں سے گیس غائب ہو گئی،شہری سراپا احتجاج

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:43

کلرسیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) گیس لو ڈ شیڈ نگ اور پر یشر میں کمی کے با عث شہر ی لکڑ یا ں اور ایل پی جی مہنگے د ا مو ں خر ید کر گز ا ر ہ کر نے پر مجبو ر ہو گئے، روزانہ شب گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک سوئی گیس مہیا کی جاتی ہے جبکہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک سوئی گیس کے پر یشر میں کمی ر ہتی ہے جس سے کاروباری حلقوں کے علاوہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ صبح کے ناشتے دن اور رات کے کھانے کے وقت سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے جس سے وہ اپنے گھروں میں سوختنی لکڑی اور ایل پی جی جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :