معاشرے کو بدعنوانی و رشوت سے پاک کرنے کے لئے خود احتسابی کا عمل نا گزیر ہے ،صوبائی وزیر خزانہ

اتوار 8 دسمبر 2019 22:25

کوئٹہ ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء)صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرے کو بدعنوانی و رشوت سے پاک کرنے کے لئے خود احتسابی کا عمل نا گزیر ہے۔ بدعنوانی کے نقصانات صرف انفرادی ہے بلکہ اجتماعی طور پر اس سے معاشرے میںبگا ڑ پیدا ہو ا ہے ،اس کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا سرگرم اور مثبت کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسداد بد عنوا نی کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور رشوت کے خلاف حکومتی سطح پر سخت اقدامات کو یقینی بنا یا جا رہا ہے تا کہ عوام کے پیسو ں کے ضیا ء کو روکا جا ئے اور بدعنوانی کی وجہ سے ضائع ہونے والی خطیر رقم کو عوامی فلاح وبہبود پر فراہم کیا جائے جس سے معا شرے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انسانوں کے تر جیحات یکسر تبدیل ہوتے جا رہا ہے ہیں ۔اوراپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لئے انسان کسی بھی طریقے کو اپنا لیتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا کے ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ بدعنوانی کو جڑے سے اکھاڑنے کیلئے ضروری ہے کہ نسل کی کر دار سا زی ذہنی آبیا ری اچھے اور صاف کی ذہن نشیی اور اخلا قی اقد ار کو فر وغ دیا جائے اور ساتھ ہی بدعنوانی رشوت زنی کے تباہ کاریوں کے خلاف عوام میں شعور آگاہی کوبیدار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدیوں سے رائج ثقافتی اقدار معاشرتی روایا ت اخلا قی بلند یو ں مذہبی عقائد اس لئے مانند پڑے ہیں۔ کیونکہ انسان نے ان اوصاف کے بدلے میں مادیت کو فو قیت دی ہے ۔شوق نے بھی بدعنوانی کو بڑھا دیا ہے اس کے خلاف انفرادی اور اجتماعی طور پر خود احتسابی کے عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔