صدر مملکت جانتے ہیں نیب کو آزادنہ تحقیقات کاموقع ملا تو وفاقی کابینہ ختم ہوجائیگی‘ حسن مرتضیٰ

نیب نے ابھی حکومتی عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا آغازنہیں کیا لیکن صدر مملکت پریشان ہوگئے ہیں

منگل 10 دسمبر 2019 13:10

صدر مملکت جانتے ہیں نیب کو آزادنہ تحقیقات کاموقع ملا تو وفاقی کابینہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیب نے ابھی حکومتی عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا آغازنہیں کیا لیکن صدر مملکت پریشان ہوگئے ہیں، صدر ریاست کا سربراہ ہیں ان کا کام اداروں کو مضبوط کرنا ااوران کی کارکردگی بہتر بنانا ہے لیکن وہ تو نیب کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کا کہنا ہے کہ وزراء نیب کے حوالے سے کوئی موقف نہ دیں جبکہ صدر مملکت کہہ رہے ہیں کہ نیب خبروں پر نوٹس نہ لے۔صدر مملکت جانتے ہیں کہ نیب کو آزادنہ تحقیقات کاموقع ملا تو وفاقی کابینہ ختم ہوجائے گی۔صدر مملکت کسی بد عنوان عنصر کو بچانے کی کوشش نہ کریں لیکن تحریک انصاف میں ہر شخص اپنا کام چھوڑ کر دوسروں کاکام کررہا ہے، جب صدر مملکت ہی نیب کے معاملات میں مداخلت کریں گے تو وہ کس طرح کھل کر کام کرے گا ،نیب کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے بجائے حکومتی عہدیدار اس سے خوف زدہ ہیں۔