سندھ کے نجی و سرکاری اسکولوں میں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہونگی

منگل 10 دسمبر 2019 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے نجی و سرکاری اسکولوں میں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔کچھ روز قبل وزارت داخلہ نے نئے سال کی سرکاری و اختیاری تعطیلات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئے سال میں 15 سرکاری چھٹیاں ہوں گی جب کہ 23 اختیاری تعطیلات بھی لی جا سکیں گی۔نئے سال میں عید الاضحی، عاشورہ اور کرسمس کی آخری چھٹی اتوار کی نذر ہو جائیں گی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق کشمیر ڈے، یوم پاکستان، یوم مزدور، عید الفطر، عیدالاضحی، یوم آزادی، عاشورہ، عیدمیلادالنبیؐ ، یوم قائد کرسمس کی چھٹیاں شامل ہوں گی۔