مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

بدھ 11 دسمبر 2019 12:23

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد20700 کیوسک اور اخرج 28000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8000 کیوسک اور اخراج8000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14300 کیوسک اور اخراج31000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد10300 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1477.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.387 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1179.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.130 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :