Live Updates

صحت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرواکرہمارے نوجوان ملک کی خدمت کررہے ہیں،

پنجاب کے میڈیکل تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کوطب کے جدیدعلوم سے روشناس کروایاجارہاہے، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا بائیو میڈیکل میٹیریلیز کانفرنس سے خطاب

بدھ 11 دسمبر 2019 14:51

صحت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرواکرہمارے نوجوان ملک کی خدمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرواکرہمارے نوجوان ملک کی خدمت کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں،نجی سیکٹرکوحکومت کے ساتھ مل کردکھی انسانیت کی خدمت میں ہاتھ بٹاناچاہئے۔

وہ بدھ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام ساتویں انٹرنیشنل سمپوزیم آن بائیومیڈیکل میٹیریلزکے موضوع پردوروزہ کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پرڈائریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی لاہورپروفیسرڈاکٹرقیصرعباس، ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادپروفیسرڈاکٹررحیل قمر، ڈاکٹراحتشام، ڈاکٹرشیلا، فیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کامسیٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکوکانفرنس کی افادیت اوربائیومیڈیکل فیلڈمیں خدمات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس کے انعقادپرکامسیٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ کومبارکباددیتی ہوں،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ٹراما کی بہترین سہولیات کویقینی بنایاجائے گا، پنجاب کے میڈیکل تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کوطب کے جدیدعلوم سے روشناس کروایاجارہاہے۔

وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ صحت کے شعبہ میں جدیدسائنس اورٹیکنالوجی کومتعارف کرواکرموجودہ چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے، غیرملکی طبی ماہرین کویہاں طب کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی کومتعارف کرتے دیکھتے خوشی ہوتی ہے، حکومت اورنجی شعبہ مل کرمریضوں کیلئے بے پناہ آسانیاں پیداکرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کامسیٹس یونیورسٹی کوطب کے شعبہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تعلیم اورصحت کے شعبہ جات میں بے پناہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی صحت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات