اٹک، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 11 دسمبر 2019 16:25

اٹک، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کی۔ اس موقع پر تعلیم ،صحت ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔ محکمہ صحت کے افسران نے ڈی سی اٹک کو آمدہ پولیو مہم پر تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم 16دسمبر سی20 دسمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام متعلقہ محکمے اس اہم مہم میں اپناکر دار ادا کر یں گے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویثرن کے مطابق ایک صحت مند پنجاب ہی صوبے اور ملک کی تر قی کی ضمانت ہے ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور خصوصاًمحکمہ صحت کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو اپنا ہر ممکن کردار ادا کر کے کامیاب بنائیں۔