مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 10پیسے سستا ہوگیا

بدھ 11 دسمبر 2019 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 10پیسے سستا ہوگیاجب کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر5پیسے کم ہو گئی ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155روپے سے گھٹ کر154.95روپے اورقیمت فروخت155.10روپے سے گھٹ کر155.05روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے سے گھٹ کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے گھٹ کر154.70روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سی170.50روپے سے گھٹ کر170.20روپے اورقیمت فروخت172روپے سے گھٹ کر171.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید30پیسے کی کمی سی202.30روپے سے گھٹ کر202روپے اورقیمت فروخت204روپے سے گھٹ کر203.80روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے بڑھ کر40.95روپے اورقیمت فروخت 41.20روپے برقرار رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے سے بڑھ کر41.95روپے اورقیمت فروخت42.20روپے سے بڑھ کر42.25روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے برقرار رہی۔