پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کا کشمیر پر سیمینار
․ 5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات ،بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہیں، صدر آزاد جموں و کشمیر مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی رضامندی کے بغیر حل نہیں ہوسکتا، فخر امام
بدھ 11 دسمبر 2019 23:50
(جاری ہے)
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ 5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات ،بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہیں۔
صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس سمینار کے انعقاد سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حق اور سچ پر مبنی آواز کو اجا گر کرنے کے لئے دیگر یونیورسٹیاں بھی اسی طرح کے سیمینار پورے پاکستان میں منعقد کریں گی۔ دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی رضامندی کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ معزز مہمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔قبل ازیں،ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، وائس ایڈمرل (ر)عبد العلیم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن پراکسی وار کا اعلان کیا اور تمام خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔سیمینار کے دوران ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین جن میں جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ، سابق سفیر عارف کمال ، صدر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،وائس ایڈمرل (ر) خان ہاشم بن صدیق، فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن آئی بی اے کے ایسوسی ایٹ ڈین، ڈاکٹر ہما ناز بقائی، اور مسٹر سلیم بخاری ، ایڈیٹر دی نیشن نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں اور خطے میں اس کے اثرات پر بات کی۔سیمینار میں دیگرمعزز شخصیات جن میں ، فوجی افسران، شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد، تِھنک ٹینکس کے ریسرچرز ، میڈیا نمائندگان اور بحریہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.