روس : عالمی کانفرنس میں کشمیر سٹال، دنیا بھر سے آئے وفود کی توجہ کا مرکز

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے روس کے شہر سوچی میں عالمی والنٹیرز کانفرنس میں کشمیر سٹال لگایا گیا

بدھ 11 دسمبر 2019 23:32

روس : عالمی کانفرنس میں کشمیر سٹال، دنیا بھر سے آئے وفود کی توجہ کا مرکز
سوچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2019ء) مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے روس کے شہر سوچی میں عالمی والنٹیرز کانفرنس میں کشمیر سٹال توجہ کا مرکز بنا رہا، کشمیر سٹال کا اہتمام کشمیر یوتھ الائنس کے ترجمان مخدوم شہاب الدین نے کیا، دنیا بھر سے آئے وفود نے کشمیر سٹال کا دورہ کیا اور مسئلہ کشمیر کی تاریخ، حقائق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

نوجوان ایکٹیوسٹ مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ روس میں دنیا بھر سے آئے نوجوانوں نے کشمیر کے مسئلے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا، نوجوانوں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے جو حق انہیں اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی دیتیں ہیں۔ کشمیر کے حوالے سے عالمی فورم پر موثر آواز اٹھانے پر کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین سعد ارسلان صادق، صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی سمیت مجلس عاملہ نے مخدوم شہاب کو خراج تحسین پیش کیا۔