Live Updates

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے باہمی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے: چودھری پرویزالٰہی

اس سلسلے میں پنجاب حکومت برطانوی ادارے DFID اور دیگر ڈونر ایجنسیوں سے مل کر کام کر سکتی ہے: سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر آئیونا تھامس کی ملاقات

بدھ 11 دسمبر 2019 23:59

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے باہمی حکمت عملی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر محترمہ آئیونا تھامس Ms. Iona Thomas نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے باہمی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت برطانوی ادارے DFID اور دیگر ڈونر ایجنسیوں سے مل کر کام کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں، پاکستان میں جمہوری نظام مضبوط ہو رہا ہے، حکومت کی پالیسیوں کے باعث انشاء اللہ جلد ہی پاکستان کا مثبت امیج سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔
                                                                                                                                      

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات