انڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: عبید الله یوسفزئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 دسمبر 2019 00:45

انڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: عبید الله یوسفزئی
ریاض (رپورٹ خرم خان، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2019ء) انسانی حقوق کا عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی ریاض کے رہنما عبید الله یوسفزائی کا اہم پیغام جس میں انسانی حقوق کا تحفظ کرنا اس دور میں نا گزیر ہوچکا ہے آج کل انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میں قید مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم اور بربریت بھارتی فوج کی جانب سے ہورہا ہے اس کو دنیا چھپانے کی ناکام کوششیں کرتی ہے فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ انسانی حقوق کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے برما میں مسلمانوں کو زندہ تک جلایا گیا لیکن انسان حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ اگر یہ سلسلہ ایسے چلتا رہا اور عالمی برادری یوں ہی خاموش رہی تو وہ دن دور نہیں جب اس دنیا میں صرف جانور دیکھنے کو ملے گے کوئی انسان نہیں ہوگا انسانوں کی حفاظت کرو اور انسانیت کو تحفظ دو .