راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونےکی جانب گامزن
محکمہ موسمیات نے جمعرا ت اور جمعے کے روز بارش کی پیشنگوئی کررکھی ہے
ذیشان مہتاب جمعرات 12 دسمبر 2019 12:19
(جاری ہے)
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔
چیئرمین احسان مانی اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان گراو¿نڈ بھی میچ دیکھنے کےلئے گراﺅنڈ میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے پاکستان کےخلاف 222 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسکے 5کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں تاہم میچ بارش کے باعث روکدیا گیاہے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کےلئے میچ دیکھنے کےلئے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ گزشتہ روز سری لنکن سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کرونارتنے 59 جبکہ اوشادہ فرنینڈو 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔سری لنکن مڈل آرڈر اوپنرز کے شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے مہمان ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔کوسل مینڈس 10، دنیش چندیمل دو جبکہ اینجیلو میتھیوز 31 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر دھننجیا ڈی سلوا اور نروشن ڈکویالا بالترتیب 38 اور 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی، عثمان شنوری اور محمدعباس نے 1،1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔خراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روکدیا گیا جسکے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔میچ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی اب فٹ اور بولنگ کےلئے دستیاب ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.