مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ میں 33.4 فیصد کمی

جمعرات 12 دسمبر 2019 16:29

مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ میں 33.4 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 33.4 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہو گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران برآمدات میں 4.97 فیصد اضافے اور درآمدات میں 18.41 فیصد کمی سے گزشتہ سال کے مقابلہ میں تجارتی خسارہ بتدریج نیچے آگیا ہے۔ مذکورہ عرصہ کے دوران برآمدات 9.54 بلین ڈالر جبکہ درآمدات 23.548 بلین ڈالر رہی جو کہ حکومت کے مؤثر اقدامات کا نتیجہ ہے، حکومت برآمدات کو بڑھانے اور تجارتی خسارہ کو کم کرنے کے لئے جو اقدمات اٹھا رہی ہے اس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :