خصوصی افراد جسمانی طور پر معذور ہونے کے باوجود بہت اعلیٰ اور منفرد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، گورنر بلوچستان

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:23

خصوصی افراد جسمانی طور پر معذور ہونے کے باوجود بہت اعلیٰ اور منفرد ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد جسمانی طور پر معذور ہونے کے باوجود بہت اعلیٰ اور منفرد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اس ضمن میں ’’امید اسپیشل ایجوکیشن سینٹر‘‘نے خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت اور ذہنی نشوونما کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم ان خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری اور پاکستانی قوم کا قابل فخر حصہ بناسکتے ہیں اور اگر اسی جذبے اور ولولے سے کام کرتے رہے تو یہ یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ یہ خصوصی بچے ہمارے کامیابی اور سرخروئی کے باعث بنیں گے ،اس ادارے کی انتظامیہ ،اساتذہ اور خصوصی بچوں کے والدین خراج تحسین کے مستحق ہیں ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے خصوصی افراد کی عالمی دن کی مناسبت سے امید اسپشل ایجوکیشن سینٹر کے زیر اہتمام سادہ مگر پروقار تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میجر جنرل انعام حیدر ،میجر جنرل منظور احمد ،وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انور پانیزئی سمیت سینئر ملٹری وسول آفیسرز،والدین اور خصوصی بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے اکیسویں صدی کے سب سے عظیم سائنسدان اسٹفین ہاکنگ ایک قابل تقلید مثال ہے جو جسمانی طور پر معذور ہونے کے باجود وہ شاندار کارنامے سرانجام دئیے جس سے دنیادنگ رہ گئی ،گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم سائنسی ترقی اور جدید سہولیات بروئے کار لاکر اسپیشل بچوں کو معاشرے میں متحرک مفید اور موثر افراد بناسکتے ہیں،گورنر بلوچستان نے واضح کردیا ہے کہ کوئی بھی معاشرے اس وقت تک ترقی وخوشحالی کی منزل طے نہیں کرسکتا جب تک معاشرے کا ہر فرد اس میں شامل نہ ہو،انہوںنے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی امید اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ان خصوصی بچوں کو منفرد اور پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتا رہے گا قبل ازیں خصوصی بچوں نے ملی نغمیں ،کشمیر سونگ اور علاقائی رقص ،ثقافتی لباس میں ملبوث ہوکر پیش کیئے جن پر بلال آڈیٹوریل میں موجود تمام ناظرین ،سامعین سے خوب داد حاصل کی ،آخر میں گورنر بلوچستان نے امید اسپیشل ایجوکیشن سینٹر گئے اور وہاں لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔