Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا،فردوس عاشق اعوان

روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے،رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے، معاون خصوصی

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:01

وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا،روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے،رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی۔ انہوںنے کہاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک انیس اعشاریہ آٹھ فیصد (19.8) کا ریٹرن دیا جو گزشتہ 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات