متنازعہ قانون کی منظوری کے خلاف پرتشدد احتجاج،

جاپانی وزیر اعظم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 14:42

متنازعہ قانون کی منظوری کے خلاف پرتشدد احتجاج،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) بھارتی حکومت کی طرف سے شہریت کے متنازعہ قانون کی منظوری کے خلاف کئی شمال مشرقی ریاستوں میں پرتشدد احتجاج کے بعد جاپانی وزیر اعظم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے 15تا17 دسمبر تک جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کے سرکاری دورے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں جاپانی وزیراعظم کی بھارتی ہم منصبنریندر مودی کے ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت اور ملاقات متوقع ہے۔

سربراہی اجلاس ریاست آسام کے شہرگوہاٹیمیں ہونا جو اس وقت پرتشدد احتجاج سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے متنازعہ قانون کی منظوری اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بنگلہ دیشی وزیر خارجہ بھی اپنا دورہ بھارت منسوخ کر چکے ہیں۔