بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ٹیکس وصولی کو مزید مشکل بنادے گا‘خادم حسین

تمام ریفنڈ کی 72گھنٹوں میں ادا ئیگی کی جائے ورنہ پیداوار اور برآمدات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:28

بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ٹیکس وصولی کو مزید مشکل بنادے گا‘خادم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ نومبر میں بھی ٹیکس کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکے جس نے عوام اور کاروباری برادی پر مزید سختی اور منی بجٹ کے خدشات بڑھا دیئے ہیں ۔بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ٹیکس وصولی کو مزید مشکل بناد ے گا جبکہ پٹرول کی قیمت میں25پیسے کمی بے مقصد ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال نومبر کے مہینے میں334ارب روپے یا17فیصدزیادہ محاصل وصول کئے گئے ہیں مگر یہ ہدف سی48ار ب روپے کم ہیں جس سے سال رواں کا ریونیو شارٹ فال211ارب روپے تک جاپہنچا ہے۔

(جاری ہے)

جولائی سے نومبر تک کا ہدف1.83کھرب روپے تھا مگر 1.618رب روپے جمع کئے جاسکے ہیں جس نے کاروباری برادی میں مزید خدشاب کو جنم دیا ہے گوشواروں کی تعدادمیں16لاکھ کا اضافہ ہوا ہے مگر انکم ٹیکس ٹارگٹ کے مقابلے میں54ارب روپے کم رہا ہے۔

جس میں اضافہ کیلئے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے درآمدات کی حوصلہ شکنی کی وجہ سے کسٹم ڈیوٹی کی وصولی ہدف سی76ارب کم رہی ہے جبکہ سیلز ٹیکس کا ہدف754ارب تھا جبکہ وصولی 715ارب رہی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 200ارب روپے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کے علاوہ کاروباری برادری کے کسٹم ڈیوٹی ڈرا بیک،مقامی ٹیکسوں اور لیویز کی واپسی اور کئی دیگر معاملات التواء میں رکھے جارہے ہیں ۔ جبکہ توانائی کی قیمتوںنے بھی صنعتی شعبے کو پریشان کر رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر حکومت ریفنڈزتاریخیں دینے کی بجائے 72گھنٹوں میں ادا ئیگی کردے تو صورتحال مختلف ہوگی ورنہ پیداوار اور برآمدات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔