دُبئی: بس دوائی لینے آیا تھا اور کروڑوں کی گاڑی کا مالک بن کر نکلا

چینی باشندے نے نخیل مال میں دوائی خریدتے وقت 250درہم کی پروموشن سکیم میں حصہ لے کر دس لاکھ درہم کی مسیراتی گاڑی بھی جیت لی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 13 دسمبر 2019 16:35

دُبئی: بس دوائی لینے آیا تھا اور کروڑوں کی گاڑی کا مالک بن کر نکلا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2019ء) کہتے ہیں جب قسمت کسی کے دروازے پر دستک دے رہی ہو تو دروازہ فوری طور پر بڑی خوش مزاجی سے کھول دینا چاہیے اور قسمت کو گھر کے اندر آنے کا موقع بھی دینا چاہیے۔ کیونکہ ایسے موقعے بار بار نصیب نہیں ہوتے۔ بس اسی بات پر ایک چینی نوجوان نے عمل کیا اور چند منٹوں میں ہی اپنی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ عجیب بات یہ تھی کہ یہ سب کچھ اچانک ہی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رُوئی گو نامی چینی نوجوان جو گزشتہ پندرہ سال سے اپنے گھر والوں کے ہمراہ دُبئی میں مقیم ہے،اُس کی والدہ ایک بیماری میں مبتلا ہے۔ وہ دوائی خریدنے کی خاطر حال ہی میں ایک کھُلنے والے نئے تجارتی مرکز نخیل مال پر گیا، جہاں مال کی انتظامیہ کی جانب سے انعامات کی پروموشن چل رہی تھی۔

(جاری ہے)

رُوئی نے فیصلہ لیا کہ کیوں نہ وہ بھی اپنی قسمت ازما لے۔

اُس نے 250 درہم کی رقم خرچ کی اور پھر اُس کی حیرانی کی انتہا نہ رہی جب مال انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی قرعہ اندازی میں اُسے خوش خبری سُنائی گئی کہ وہ چند پیسے خرچ کر کے دس لاکھ ریال کی قیمتی Maserati گاڑی کا مالک بن گیا ہے۔ چینی نوجوان کو اس بات پر کافی دیر تک یقین نہ آیا کہ اتنی جلدی بھی قسمت اُس پر مہربان ہوسکتی ہے۔ وہ خوشی کے مارے رو پڑا۔

رُوئی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ خواب جیسا لگتا ہے، مجھے اس شاپنگ مال نے اتنا خوش نصیب بنا دیا ہے کہ میں یہاں آئندہ بھی آتا رہوں گا۔حال ہی میں شروع ہونے والا نخیل مال پام جمیرہ کے علاقے میں واقع ہے، جہاں پر شروع کے چند دِنوں میں شاپنگ کرنے کے لیے آنے والوں کو 250 درہم کا سامان خریدنے پر سینکڑوں انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں سے ایک انعام چینی باشندے نے گاڑی کی صورت میں جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :