برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دے گا،بورس جانسن

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:00

برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دے گا،بورس جانسن
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) برطانیہ کے تاریخی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرانے والی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن اور سابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام نے یہ مینڈیٹ یورپی یونین سے نکلنے کیلئے دیا ہے اس لیے برطانیہ اذئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دیگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق سابق حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو 364 جبکہ بریگزٹ کی مخالف لیبر پارٹی کو 202 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عوام نے انہیں یورپی یونین سے نکلنے کے لیے واضح مینڈیٹ دے دیا ہے اور یہ کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اٴْترنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔