وزیراعلیٰ پنجاب کا پی آئی سی کو آج رات آپریشنل کرنے کا اعلان
تمام متاثرین کو بھی نقصانات کی ادائیگی کردی گئی ہے، شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عمل جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 دسمبر 2019 20:16
(جاری ہے)
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ابھی تک اس بات لاعلم ہیں کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حملہ کیسے ہوا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ کابینہ کی کمیٹی برائے امن وامان کی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہوتی ہے، اس میں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔
ہم نے کابینہ کمیٹی میں پی آئی سی واقعے کی تمام صورتحال کابھی جائزہ لیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ واقعے سے متعلق مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں، کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا، کیسے پیش آیا، اس کے کیا محرکات ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ تحقیقات کب تک مکمل ہوجائیں گی؟ اس پر وزیراعلیٰ نے کوئی ڈیڈلائن نہ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے سوال پر جواب گول کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی لوگ سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آئیں گے، ان کیخلاف کاروائی کریں گے ، قانون سب کیلئے برابر ہے۔ دریں اثناں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حسان نیازی کی گرفتاری پرکوئی پابندی نہیں لگائی۔ انہوں نے کہا کہ وکلااورڈاکٹرز دونوں معاشرے کے اہم طبقات ہیں۔ ہم چاہتے ہیں معاملہ افہام تفہیم اور قانون کے مطابق حل ہوجائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ حسان نیازی کی گرفتاری میں کسی نے رکاوٹ ڈالی؟ حسان نیازی سے متعلق جو بھی انتظامیہ سمجھے فیصلہ کرے۔ حسان نیازی کی گرفتاری پرعمران خان نے کوئی پابندی نہیں لگائی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں فائر بندی غیر یقینی، رفح میں اسرائیلی کارروائی جاری
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.