ملکی نالج اکانومی کی ترقی کیلئے اگلے پانچ سال میں10سائنس و ٹیکنالوجی پارکس بنائیں گے،فواد چوہدری

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:22

ملکی نالج اکانومی کی ترقی کیلئے اگلے پانچ سال میں10سائنس و ٹیکنالوجی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی نالج اکانومی کی ترقی کیلئے اگلے پانچ سال میں10سائنس و ٹیکنالوجی پارکس(ایس ٹی پی)بنائیں گے۔ایس ٹی پیز نسٹ میں قائم نیشنل ایس ٹی پی کی ماڈل پر تعمیر کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو نسٹ میں ہواوے اتھارائزڈ نیٹ ورک اکیڈمی(ایچ اے آئی این ای) کے دورے کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کو تربیت فراہمی کرنیکی غرض سے نسٹ اور ہواوے کے جوائنٹ ونچر کو سراہا۔این ایس ٹی پی کے نائب صدر ڈاکٹر ناصر اکرم نے نسٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف اقدامات کی سرپرستی کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں جاری تربیتی کورسز سے نجی و سرکاری سیکٹر و تنظیموں کے پروفیشنلز یکساں استفادہ کر رہے ہیں۔