وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدا یات کی روشنی میں ضلع اٹک میں آمدہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:15

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدا یات کی روشنی میں ضلع اٹک میں آمدہ پولیو مہم ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدا یات کی روشنی میں ضلع اٹک میں آمدہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال میں منعقد ہو ئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،ممبران ضلعی امن کمیٹی پیر سعادت علی شاہ ،مولانا شیر زمان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی نے پانچ سال z سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔محکمہ صحت اٹک کے افسران نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر 2,92,000 بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے اور اس اہم کا م کو مکمل کر نے کے لیے 953 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی خصوصی ٹیمیں موجود ہوں گی۔صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ پولیو مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کر یں اور عمر بھر کی معذوری سے بچنے کے لیے بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں