قومی شاہراہ پر خطرناک موڑوں کی وجہ سے آئے روز واقعات ہورہے ہیں،سردار محمد یعقوب خان ناصر

این ایچ اے کی ذمہ داری ہے وہ شاہراہوں پر ٹراما سینٹرز اور فائر بریگیڈ کا انتظام کریں ، مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:22

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم باغ کے علاقے کان مہتر زئی میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں پندرہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں اور تمام جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابر کا شریک ہوں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے آئے روز قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور ڈرائیورز کے بے احتیاطی اور غیر زمہ داری سے افسوسناک واقعات رونماء ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر این ایچ اے سڑک کے خطرناک موڑوں کی وجہ سے بھی آئے روز واقعات ہورہے ہیں لیکن حکومت اسکو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے لہذا چیف سیکرٹری جلد اسکی انکوائیری رپورٹ حکومت کو پیش کریں تاکہ ان واقعات کو کنٹرول کیا جسکے انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی سپلائی اگ سے کھیلنے کے مترادف ہے کوئی سیفٹی نہیں ہوتی اور اس عمل سے انسانی جان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہتی ہے انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کی زمہ داری ہے کہ وہ ان شاہراہوں پر ٹراما سینٹرز اور فائر بریگیڈ کا انتظام کریں تاکہ کسی بھی ناخشگوار واقعہ کی صورت میں اس ست بروقت طور پر نمٹا جا سکے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حضرات اور انتظامیہ ماہر ڈرائیور کو مسافر گاڑی چلانے کی اجازت دیں اناڑی ڈرائیورز بھی ان حادثات کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے واقعہ میں لورالائی کے دو افراد سمیت تمام کیلئے اللہ تعالی سے بخشش کی دعاء کی اور صوبائی و مرکزی حکومت سے جان بحق ہونے والے افراد کیلئے مالی امداد کی فراہمی کی بھی اپیل کی ۔