سعودی عرب میں فوجی دفاعی مقاصد کے لیے بھیجے گئے ہیں، امریکی وزیر خزانہ

اتوار 15 دسمبر 2019 10:50

سعودی عرب میں فوجی دفاعی مقاصد کے لیے بھیجے گئے ہیں، امریکی وزیر خزانہ
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی محض دفاعی مقاصد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔امریکی وزیر خزانہ دوحہ فورم میںکہا کہ سعودی آرامکو کی تیل کی تنصیبات پر ستمبر میں حملے پوری دنیا کی معیشت پر حملے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران تمام ضروری شرائط وضوابط پورے کردیتا ہے تو اس کے خلاف عائد کردہ امریکی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اکتوبر میں3 ہزار اضافی امریکی فوجی اور دفاعی آلات سعودی عرب میں بھیجنے کی منظوری دی تھی۔ یہ فیصلہ ستمبر میں سعودی آرامکو کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔