ملک بھر میں انسداد پولیو کی مہم پیر سے شروع ہو گئی ہے ،

پولیو مہم میں 2 لاکھ 65 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا بیان

پیر 16 دسمبر 2019 12:05

ملک بھر میں انسداد پولیو کی مہم پیر سے شروع ہو گئی ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو کی مہم پیر سے شروع ہو گئی ہے ،پولیو مہم میں 2 لاکھ 65 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیومہم 16 دسمبر سے شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی انسداد پولیو کی کامیابی کیلئے ایک جامع اور مربوط پالیسی وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی اور یونین کونسل کے ارکان بھی مہم میں بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔ پولیو مہم میں 2 لاکھ 65 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لئے پولیوکے دو قطرے ضرور پلائیں۔ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔