مشرف فیصلے کے الفاظ انسانیت مذہب تہذیب و اقتدار سے بالاتر ہیں ،چودھری خالد محمودگجر

جمعہ 20 دسمبر 2019 22:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2019ء) رہنماء تحریک انصاف سینئرنائب صدر ضلع لاہورچودھری خالد محمودگجر نے کہا کہ مشرف فیصلے کے الفاظ انسانیت مذہب تہذیب و اقتدار سے بالاتر ہیں چند لوگ افواج پاکستان کو شکست دینے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہوگا شرپسند عناصر عوام کو اشتعال دلا کر ان کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں افواج پاکستان کسی صورت ملک میں انتشار پھیلنے نہیں دیں گی عدم استحکام اور اداروں میں تصادم ملک کے لیے اچھا شگون نہیں۔

وہ ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرہ چمروپور پر صحافیوں سے ملاقات میں کررہے تھے۔ رہنما ء تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کو اس فیصلے سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ صحت انصاف کارڈ تحریک انصاف حکومت کا تاریخی فلاحی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں لاکھوں خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی جاری ہے جس کے تحت لاکھوں افراد کو امراض قلب گردہ ہیپاٹائٹس اور دیگر چھوٹے بڑے آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ منتخب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں داخلہ کی صورت میں 8 ترجیحی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ثانوی علاج کے لیے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کوریج بھی کارڈ میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ قومی حلقہ این اے 136 میں انصاف صحت کارڈ کی گھرگھر فراہمی کے لیے تحریک انصاف کے یوسی کوآرڈی نیٹر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جبکہ تحصیل کوآرڈی نیٹران کی معاونت کر رہے ہیں۔