ڈپٹی کمشنر جہلم محمدکاشدید سردی اور دھند میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات 10 بجے اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 دسمبر 2019 13:40

ڈپٹی کمشنر جہلم محمدکاشدید سردی اور دھند میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے شدید سردی اور دھند میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات 10 بجے اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم کی میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کو بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ والوں کے لئے کھولا جا چکا ہے جس سے سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔