عالمی شہرت یافتہ لیجنڈاداکار و کمپیئر معین اختر کی کل 69ویں سالگرہ منائی جائیگی

پیر 23 دسمبر 2019 22:51

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2019ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈاداکار و کمپیئر معین اختر کی آج 24دسمبربروز منگل کو69 ویں سالگرہ منائی جائے گی وہ24دسمبر1950میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سولہ سال کی عمر میں 1966 میں یوم دفاع پاکستان کے نام سے پیش کیے جانے والے ٹی وی پروگرام سے فنی سفر کا آغاز کیا’’بچائو معین اختر سے ، بیبیا معین اختر ‘‘قابل ذکر تھے لیکن انہیں ٹی وی ڈرامے ’’روزی ‘‘ جوجو شہر ت ملی وہ یادگار کہی جاسکتی ہے ۔معین اختر پاکستان کے ان فنکاروں میں شامل تھے کہ جن کے ساتھ کام کرنے میں بھارتی فنکار فخر محسوس کرتے تھے