پاکستان بحریہ کے زیرِ انتظام عبدالرحمن گوٹھ اور ابراہیم حیدری ، کراچی میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت سے متعلق امور پر آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے پاک بحریہ کا عبدالرحمن گوٹھ اور ابراہیم حیدری ، کراچی میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا

پیر 23 دسمبر 2019 19:41

پاکستان بحریہ کے زیرِ انتظام عبدالرحمن گوٹھ اور ابراہیم حیدری ، کراچی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر2019ء) بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت سے متعلق امور پر آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے پاک بحریہ کا عبدالرحمن گوٹھ اور ابراہیم حیدری ، کراچی میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپس کے انعقاد میں پاک بحریہ کو ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن اور اْلفت فاونڈیشن کی معاونت حاصل رہی۔

(جاری ہے)



کیمپس میں میڈیکل، ماہرینِ امراض نسواں، سرجیکل، جلد اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں سمیت تجربے کار عملے پر مشتمل ٹیمیں تعینات تھیں۔

کیمپس میں مفت علاج اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بنیادی جراحی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مقامی افراد کو بیماریوں سے بچاوٴ ، بچوں کی صحت, رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی ، زچگی میں صحت کے مسائل اور غذائی کمی سے متعلق آگاہی کے لئے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
کیمپس میں مردوں ، خواتین اور بچوں سمیت مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں.

متعلقہ عنوان :