محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 2 جنوری 2020 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا،سورج مکھی کا شت کے لئے پنجاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے حصے میں ڈیرہ غازی خان،راجن پوربہاول پور،رحیم یار خان، ملتان، وہاڑی، مظفرگڑھ،لیہ، بہاولنگر، لودھراں اور بھکر شامل ہیں، ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 31جنوری تک مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے حصہ میں میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ساہی وال، خانیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ،گجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاالدین،قصور،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ناروال، اٹک، روالپنڈی، گجرات اورچکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت15جنوری سی15 فروری تک مقرر کیا گیا ہے۔ سورج مکھی کی کاشت کے لئے ہائبرڈ اقسام ہائی سن 33،ٹی 40318،اگورا 4،آگسن- 5264 اور یو ایس666 اقسام کی کاشت کریں۔سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے۔تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف پیداوار بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ شرح بیج کا انحصارزمین کی قسم،بیج کی شرح اور طریقہ کاشت پر ہوتا ہے۔