ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت اریگیشن پروجیکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں اہم اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جنوری 2020 19:42

ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت اریگیشن پروجیکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں اہم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بدھ کے روز کیمپ آفس پنڈ دادنخان میں جلالپور اریگیشن پروجیکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں جہلم اور پنڈ دادنخان کے علاقوں صاف پانی کی فراہمی،فصلوں کو سیراب کرنا، اعلی آبپاشی نظام ، پروجیکٹ سروے کی ترسیل اور لاگت کا تخمینہ و دیگر اہم امور زیر بحث رہے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ پروجیکٹ سے نئے کاشتکاری کے طریقوں اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے سے علاقہ میں حقیقی تبدیلی لائی جائے گی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز، ڈائریکٹر اریگیشن،ماہر عمرانیات نیسپاک، ڈپٹی ڈائریکٹر او ایف ڈبلیو ایم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور نے بتایا ہے کہ جلالپور کینال منصوبہ ضلع جہلم اور پنڈدادنخان کے علاقوں کو سیراب کرے گا، 117 کلومیٹر طویل نہر کی تعمیر سے علاقے کو جدید نہری نظام میسر آئے گا جس سے یہاں پینے کے پانی اور آبپاشی کے مسائل حل ہوں گے ۔

اس پر 32 ارب 72 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس سے ایک لاکھ 70 ہزار ایکڑ بارانی رقبے کو نہری پانی کے ذریعے سیراب کیا جا سکے گا جس سے لاکھوں کاشتکار اس سے مستفید ہوں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سیف انور نے متعلقہ افسران کے ہمراہ موضح احمدآباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آبپاشی کے ڈرپ اریگیشن نظام، سپرنکل نظام، لفٹ اریگیشن نظام اور دیگر جدید طریقوں سے آبپاشی کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :