لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ

بتایا جائے کیا ملک میں آئین معطل ہی کیا یہ ملک آزاد ہے یا یہاں مارشل لا لگا ہی ، قومی اسمبلی میں خطاب

پیر 29 اپریل 2024 23:13

لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی واقعے کو پی ٹی آئی کو دبانے کیلئے استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسد قیصر نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کیا ملک میں آئین معطل ہی کیا یہ ملک آزاد ہے یا یہاں مارشل لا لگا ہی انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں آپ کی پارٹی کا چیئرمین ہے، جرات کریں اور ہماری جماعت کے لوگوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت ملک کے 3 وزرائے اعظم ہیں، جن میں ایک شہباز شریف، دوسرا اسحاق ڈار اور تیسرا محسن نقوی ہے۔

(جاری ہے)

سارا اختیار محسن نقوی کے پاس ہے، وہی اقتدار کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی خریداری کے معاملے پر بحث کیلیے دن مقرر کیا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ہمیں جلسے کرنے سے روکا جارہا ہی پوچھتا ہوں کس قانون کے تحت ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔دوران خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کراچی سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی کو مسترد شدہ قرار دیا، ان ریمارکس پر ایم کیو ایم ارکان نے احتجاج کیا۔