رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل

مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے، شیر افضل مروت کا بیان

پیر 29 اپریل 2024 23:13

رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان پر تنقید کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ رؤف حسن پہلے بھی جماعت کے بیانیے سے متعلق غلط بیانات دیتے رہے ہیں، وہ ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔شیرافضل مروت نے کہا کہ پی اے سی چیئرمین شپ سے متعلق رؤف حسن کے بیان پر افسوس ہے، مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کیلئے ہمارے کچھ دوست کوششیں کر رہے ہیں۔