ناقدین حارث روف کی شاندار کارکردگی ہضم نہ کر سکے، باولر کے ایک عمل کے باعث خوامخواہ کا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا
بگ بیش لیگ کے میچ میں پاکستانی نوجوان فاسٹ باولر کے جشن کے انداز کو متنازعہ قرار دے کر انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا
محمد علی جمعرات 2 جنوری 2020 22:50
(جاری ہے)
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان تیز گیند باز نے میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کےخلاف تین وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی وہ اب تک ٹورنامنٹ میں7.10کی اوسط سے 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ملکی گیند باز بن گئے ہیں۔
حارث رﺅف نے پہلے سڈنی کے کپتان کیلم فرگوسن کو پوویلین بھیجا،ان فارم بلے باز13رنز بنا کر حارث کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔پاکستانی پیسر نے بعد ازاں ایلکس روس اورڈینیئل سیمز کو بولڈ کیا، انہوں نے اپنے4اوورز کے سپیل میں24رنز کے عوض3کھلاڑی آﺅٹ کیے۔26سالہ حارث رﺅف اب بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلے تین میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر بن گئے ہیں ،ان سے قبل کیوی لیگ سپنر اش سوڈھی نے اتنے میچز کے بعد9وکٹیں حاصل کی تھیں،پاکستانی فاسٹ باﺅلر عمر گل اور سری لنکن پیسر لاستھ مالنگا نے اتنے ہی میچز کے بعد8،8وکٹیں حاصل کی تھیں ۔وہ اب تک21ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.31کی اوسط سے29وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رﺅف کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ حارث ایک ٹیپ بال کرکٹر تھے اور وہ پی سی بی کے کسی لیول پر بھی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، بعد ازاں لاہور قلندرز کی جانب سے منعقد کئے گئے ٹرائلز میں کارکردگی دکھا کر آج وہ بگ بیش کھیل رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب کی کامیابی
-
راولپنڈی کی ٹیم نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے لباس کی وجہ سے پابندی پر مسلم فٹبالر سے معافی مانگ لی
-
چاہتا ہوں کہ بھارتی ٹیم چیمپئِنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے : وسیم اکرم
-
سینٹرل کانٹریکٹ اور ٹیم سے باہر ہونا فخر زمان کے لیے سبق ہے : وسیم اکرم
-
سعید انور کا سوشل میڈیا پر اپنے جعلی ناموں سے بنے تمام اکاونٹس سے لاتعلقی کا اظہار
-
سابق کرکٹر یاسر عرفات کے نام سپورٹس گراونڈ موسوم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے روہن بھوپنا رولیکس پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس مینزڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کاخوشی کااظہار
-
’سرحدوں نے تقسیم کیا، کرکٹ نے اکٹھا کردیا‘ ، منوج تیواڑی کی پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل
-
انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے، بھارت کو ہراکر پاکستان نے فیدر ویٹ اور بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیے
-
فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.