میئرکراچی وسیم اختر نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں زخمی ہونے والے نوجوان سے معافی مانگ لی

ہفتہ 4 جنوری 2020 22:18

میئرکراچی وسیم اختر نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں زخمی ہونے والے نوجوان سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2020ء) میئر کراچی وسیم اختر نیاپنے بیٹے کے ہاتھوں زخمی ہونے والے نوجوان سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر بیٹے کے ہاتھوں زخمی حسنین کے گھر صلح کے لئے پہنچے اور بیٹے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے زخمی نوجوان کے والد محبوب عباسی سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

میئروسیم اختر نے کہا اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا، ہم سب بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان غلط ہوا،جس کے بعد حسنین حیدر نے تیمور وسیم کو معاف کردیا اور مقدمہ واپس لینے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز میئر کراچی وسیم اخترکیبیٹے تیمور وسیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ نوجوان حسنین حیدر نے درخشاں تھانے میں درج کرایا تھا۔مقدمے میں موقف اپنایاگیا تھا کہ تیمور وسیم ہوائی فائرنگ کررہا تھا منع کرنے پر گارڈ کے ہمراہ اس نے شہری حسنین حیدر پر تشدد کیا اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔#